تمام برطانوی شہریوں کیلئے قانون  ایک جیسا ہونا چاہئے: سعیدہ وارثی 

Jan 29, 2022

لندن (این این آئی) برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ایک ہی جیسے جرائم میں ملوث برطانوی شہریوں میں امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ دارالامرا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبائی تعلق کی بنیاد پر ایک مجرم کی تو برطانوی شہریت منسوخ کی جاسکتی ہے جبکہ دوسرے کی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذہب کا معاملہ ایک حکومتی وہپ کے ذریعے اٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں 2020 میں وزیر کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔

مزیدخبریں