لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلو نے سابق نائب صدر نیشنل بنک عثمان سعید کو بدعنوانی ثابت ہونے پر چار سال قید اور ایک کروڑ جرمانے کی سزا سنا دی، عدالت نے مجرم کو دس سال کیلئے نااہل بھی قرار دیدیا، عدالت نے حکم دیا جرمانہ کی رقم ملزم عثمان سعید کی زمینوں کو فروخت کرکے ادا کی جائے، نیب ریفرنس کے مطابق عثمان سعید نے نیشنل بنک کے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں ایل سی کھولنے کے نام پرائیویٹ میگا کاروباری گروپوں کے ساتھ مل کر اربوں کا ہیر پھیر کیا تھا۔ سرکاری خزانے کو دو سے تین ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔
بدعنوانی، سابق نائب صدر نیشنل بنک عثمان سعید کو چار سال قید، ایک کروڑ جرمانہ
Jan 29, 2022