بورے والا: آٹھویں کی طالبہ ، سرگودھا  گجرات میں 2خواتین سے زیادتی

بورے والا+ سرگودھا+ گجرات (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) بورے والا میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کوہمسائیوں کے لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ سرگودھا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 22 سالہ دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنادیا۔ ادھر گجرات میں مطلقہ خاتون سے نوکری اور نکاح کا جھانسہ دیکر متعدد بار زیادتی کی، ساتھی کی بھی کوشش پر خاتون نے چھت سے چھلانگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابقبوریوالا کے نواحی گاؤں 144 ای بی کے رہائشی کی آٹھویں کلاس کی طالبہ بیٹی (ا) رات کو اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ ہمسائیوں کے لڑکے فاروق اور سنی نے اسلحہ کے زور پر اٹھایا اور گھر کی چھت پر لیجا کر درندگی کا نشانہ بنادیا۔ چیخ و پکار سن کر ماں اور بھائی موقع پر پہنچے تو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ بچی کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تھانہ صدر پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لیکن بچی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان سے سازباز ہو کر ان پر صلہ کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے پاس گئے تو ایس ایچ او مہر ریاض ان کو گالی گلوچ کرکے واپس بھیج دیا۔بچی کے ورثاء نے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع انشورنس کارپوریشن کے دفتر میں سیلز منیجر اشتیاق نے 22 سالہ شادی شدہ دوشیزہ مسمات(ع) کو نوکری کا جھانسہ دے کر دفتر میں بلایا اور مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں محلہ بخشو پورہ گجرات کی رہائشی مطلقہ خاتون مسمات (ر) بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر احمد مختار چٹھہ سکنہ کیرانوالہ اپنے گھر بلایا، گن پوائنٹ پر زیادتی کرڈالی، بعدازاں نکاح کا جھانسہ دے کر بار بار اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، چند روز قبل احمد مختار کے ساتھی ریاض کے بیٹے نے بھی کیرانوالہ میں مسمات(ر) بی بی کے جنسی زیادتی کی کوشش کی، جس پر (ر) بی بی نے چھت سے چھلانگ لگا دی اور زخمی ہوگئی، تھانہ کنجاہ نے متاثرہ خاتون کی والدہ بیوہ ماں مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن