تل ابیب (این این آئی) اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گیڈی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے داعش کے سیکڑوں جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہم ایران کے بیرون ملک سرگرم کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریب پہنچ گئے تھے۔ قریب تھا کہ ہم انہیں بھی مار ڈالتے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں اسرائیل کے سابق آرمی چیف نے بتایاکہ ایران پر حملہ کرنے کا معاملہ بین الاقوامی جواز کا متقاضی ہے۔