چین میں پاکستان سمیت چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش

Jan 29, 2022

چھینگڈو(شِنہوا)پاکستان سمیت چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش جمعہ کو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھینگڈو کے سچھوان میوزیم میں شروع  ہوگئی۔نمائش کے دوران چین، پاکستان، شام، لبنان، جاپان اور کمبوڈیا سے لائے گئے مجموعی طور پر 270 ثقافتی آثار اور نوادرات رکھے گئے ہیں۔پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیمز نے نمائش کے لیے متعدد قیمتی ثقافتی آثار جن میں  پینٹ شدہ مٹی کے برتن، کانسی سے بنے تیل کے لیمپ اور گندھارا تہذیب  کے دریافت شدہ  بدھا کے مجسمے فراہم کیے، جس سے چینی سامعین پاکستان کی قدیم ترین  اور شاندار تہذیب کو سمجھ سکیں گے۔سیچھوان میوزیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر شئے دان کے مطابق پاکستان میں تخلیق ہونے والا گندھارا-بدھسٹ  آرٹ مغربی اور مشرقی ثقافتوں کے امتزاج کا نمونہ ہے۔ گندھارا- بدھسٹ  آرٹ شاہراہ ریشم کے ساتھ مشرق تک پھیلا اور اس کا اثر چین کے بدھ آرٹ پر بھی پڑا۔شئے نے مزید کہا کہ سیچھوان میوزیم میں چھینگڈو میں دریافت ہونے والے جنوبی عہد کے وانفو مندر سے ملنے والے مجسموں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جو گندھارا کے  فنی انداز سے انتہائی متاثر ہیں۔اس نمائش کو  تین حصوں میسوپوٹیمیا ، سندھ اور گنگا کی تہذیبوں اور ییلو اور یانگتسی دریاوں کی تہذیب میں تقسیم کیا گیا ہے۔یہ نمائش 31 مارچ تک جاری رہے گی جس میں عوام کا داخلہ مفت ہے۔

مزیدخبریں