خالد بن عبداللہ العبدالقادرکی سربراہی میں سعودی وفد کادورہ این اے آر سی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)سی ای او سعودی نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن ڈاکٹر خالد بن عبداللہ العبدالقادرکی سربراہی میں سعودی وفد کا این اے آر سی کا دورہ ۔- چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، ڈاکٹر غلام محمد علی نے وفدکو کونسل کے سٹرکچراورتحقیقی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔ وفد کا فصلوں اور جنگل کے درختوں کے لیے پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی، ٹشو کلچر ٹیکنالوجی اور میڈیسنل پلانٹس میں دلچسپی کا اظہار ۔ ڈاکٹر خالد بن عبداللہ العبدالقادر، سی ای او، نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن (سعودی عرب)کی سربراہی میں این اے آر سی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین،پی اے آر سی اور سینئر مینجمنٹ نے این اے آر سی پہنچنے پروفد کا استقبال کیااورپاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سٹرکچر، تحقیقی سرگرمیوں اور پاکستان میں ڈرائی لینڈ ایگریکلچر کے بارے میں اہم تحقیقی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر خالد بن عبداللہ نے بتایا کہ سعودی حکومت سعودی عرب میں دس بلین ٹری پروگرام پر کام کر رہی ہے اور مشرق وسطی میں 40بلین ٹری پروگرام کا حصہ بھی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن