چین پاکستان کی زرعی پیداوار کے لئے بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹ

اسلام آباد (آئی این پی) چین پاکستان کی زرعی پیداوار کے لئے ایک بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر سامنے آگیا ، حکومت پاکستان چین سمیت مختلف ملکوں میں زرعی پیداوار اور فوڈ آئٹمز کی برآمدات بڑھانے کے لئے ان کو ایک وسیع پوٹینشل کے طور پر دیکھتی ہے ، گزشتہ مالی سال کے دوران چین پاکستان سے فوڈ آئٹمز درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا جن کی مالیت 701ملین امریکی ڈالر تھی۔ پاکستان میں معیشت کے حوالے سے تجریاتی رپورٹس دینے والے معروف ادارے 'ویلتھ پاک 'کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے ایک ورک رپورٹ تیار کی گئی جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف شعبوں میں زرعی برآمدات اور غذائی مصنوعات بڑھانے میں وسیع پوٹینشل موجود ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران چین پاکستان سے فوڈ آئٹمز درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ، ان درآمدات کی مالیت 701ملین امریکی ڈالر تھی ، پاکستان کے بڑی غذائی برآمدات میں چاول ،اناج ،پھل ، سبزیاں ، مچھلی ،سمندری اشیاء ،گوشت اور مشروبات شامل ہیں۔ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل زرعی خوراک وزارت تجارت کوثر عباس زیدی نے بتایا کہ حکومت چین اور دوسرے ملکوں کو غذائی برآمدات بڑھانے کی تجویز پر کام کر رہی ہے۔ گزشتہ سال چاول کی برآمدات کی مالیت2.034ارب ڈالر رہیں۔انہوں نے کہا کہ چاول ملک کی سب سے بڑی برآمدی پیداوار  میں شامل ہے۔حکومت نے سال 2025-26کیلئے 4ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ یہ ہدف قابل حصول ہے کیونکہ حکومت موجودہ مارکیٹس میں برآمدات کی مقدار بڑھانے کے علاوہ منڈیوں میں نئے مواقع بھی تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چین ،ملائشیا اور فلپائن سے بھی بات چیت کررہی ہے۔ا

ای پیپر دی نیشن