شہداء وطن ہمارے قومی ہیروز ہیں ،نیئر حسین بخاری

Jan 29, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصو صی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل  سیدنیئر حسین بخاری پیپلزپارٹی اورر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ  نے  بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ،اپنے بیانات میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ،ہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، کہ شہدا وطن ہمارے قومی ہیروز ہیں  دہشتگردانہ ذہنیت نرسریاں خاتمہ کیلئے نظر آنے والے اقدامات اشد لازم ہیں ملک و ملت دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں نیر بخاری نے قومی سلامتی اداروں کے  جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے نیر بخاری نے  شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی سلامتی پر جانیں نچھاور  کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں