سینٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل بلڈوز کیا گیا: شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ٹاک میں کہا کہ سینیٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل بلڈوز کیا گیا،جو پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،جس طرح بل بلڈوز کیا گیا وہ پارلیمانی روایات کی بدترین مثال ہے، حکومت کورونا پازیٹیو میمبر کو آکسیجن لگا کر ووٹ کیلئے لائی،  پہلی ووٹنگ میں حکومت کو شکست ہوئی، حکومت کے نمبر پورے نہیں تھے، ان کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا، سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاکستان کی خودمختاری کو دائو پر لگائے گا، رات کے اندھیرے میں 12 بجے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا، پاکستان کی خودمختاری نیلام کی گئی ہے، مشترکہ اپوزیشن نے اس بل کے خلاف اختلافی نوٹ جمع کیا ہے، مشترکہ اپوزیشن اس بل کے حق میں بلکل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن