اسلام آباد (نا مہ نگار)بلوچستان کے علاقے کیچ اور قبائلی علاقوں میں پاک فوج اور سلامتی کے اداروں پر ہونے والے حملے قابل افسوس اور قابل مذمت ہیںوطن عزیز پاکستان کے تمام مذاہب و مسالک کے اکابرین نے پاک فوج کے جوانوں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ، بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں، قوم پاک فوج کے شہدا پر فخر کرتی ہے ، سپہ سالار قوم کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ، دشمن پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنا چاہتا ہے ، باہمی اتحاد سے دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں گے، یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمو د اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا مفتی عبد الرحیم، پیر نقیب الرحمن ، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن ، مولانا مفتی محمد زبیر، مولانا سید ضیا اللہ شاہ بخاری ، علامہ عارف واحدی ، علامہ محمد حسین اکبر ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، علامہ افضل حیدری ، مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا سید یوسف شاہ ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا پروفیسر ابو بکر صدیق ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی، چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل، بشپ ارشد جوزف ، سردار بشن سنگھ ، ڈاکٹر مہندر، ڈاکٹر پال بھٹی اور دیگر اکابرین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف دشمن قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں ، پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں نے ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت اور قوم کی سلامتی کیلئے قربانیاں دی ہیں ، بلوچستان کے علاقے کیچ میں اور قبائلی علاقوں میں پاک فوج اور سلامتی کے اداروں پر ہونے والے حملے قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں ، ملک بھر کے علما و مشائخ انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے حکومت اور سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنے مکمل تعاون کا نہ صرف یقین دلاتے ہیں بلکہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہر طرح کی جدوجہد اور قربانی کیلئے تیار ہیں ، اکابرین نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔