پنجاب مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے عوام کی معاونت کیلئے ہیلپ لائن کا آغازکردیا

لاہور(وقائع نگار)پنجاب مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ  نے تمام سٹیک ہولڈرز اور عوام کی رہنمائی اور معاونت کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پنجاب مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ون ونڈو آپریشن کے تحت اس ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس سے محکمہ کے متعلق معلومات یا شکایات کیلئے عوام اب ہیلپ لائن نمبر 99030122-042 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن پر کال کر کے شہری کانوں کی لائسنس اور ٹھیکے حاصل کر نے متعلق معلومات لے سکتے ہیں۔ ریت سے متعلق چوری کی اطلاع بھی اس نمبر پر کال کر کے دی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن