ٹرانسپرنسی رپورٹ کی آڑ میں اپوزیشن اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی:بلال اسلم بھٹی

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بلال اسلم بھٹی نے کہاہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان کے حوالے سے حالیہ رپورٹ کی آڑ میں اپوزیشن اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ اپوزیشن کا مطلب عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا نہیں۔ تنقید کا مقصد ہے کہ عوام کو تکالیف دینا ہے انکی خواہش ہے کہ حکومتی احتساب کا عمل رک جائے۔ ایک ایسی رپورٹ جس کے پس پردہ کوئی عوامی سروے بھی نہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ غلطیوں کا مجموعہ ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن