گوادر ‘ کوہ باطل پر سولہویں صدی  کے تاریخی آثار متاثر ہونیکا خدشہ

Jan 29, 2022

گوادر (پی پی آئی)گوادر کے کوہ باطل پر موجود سولہویں صدی کے پرتگالی دور کے مورچہ نما قلعے اور اس سے منسلک چوکی کے تاریخی آثار کو دانستہ نقصان پہنچانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نوفل شاہ نے سب سے پہلے اس جانب نشاندہی کروائی۔ انہوں نے لکھا تھاکوہ باطل پر سولہویں صدی کا پرتگالی قلعہ بھی شامل تھا جو اب وہاں موجود نہیں۔‘گوادر کے سماجی کارکن اور تاریخی امور سے واقفیت رکھنے والے ناصر رحیم نے بتایا کہ ’سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کوہ باطل سے گوادر پورٹ کی تعمیر اور سمندر کے سامنے بند باندھنے کے لیے کچھ پتھروں کا استعمال کیا گیا تھا۔‘ البتہ ماہرین کے مطابق یہاں قلعہ نہیں تھا کیوں کہ پرتگالیوں کو یہاں قدم جمانے کا موقع کبھی نہیں مل سکا، البتہ پتھروں سے بنا ایک ڈھانچہ ضرور تھا جسے مقامی لوگ پرتگالیوں کا مورچہ کہتے تھے۔

مزیدخبریں