گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن اور نجی کالجزکے مابین ایم اویو طے پاگیا۔ایم او یو کے مطابق نجی کالجز گوجرانوالہ کے بوائز اور گرلز کیمپسز میں داخلہ کے وقت وکلاء کے بچوں کے لئے داخلہ فیسوں میں پچاس فیصد تک رعایت دی جائے گی ایم او یو کے سلسلہ میں ایک تقریب بار میں ہوئی جس میں خصوصی داخلے یقینی بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے سپیئریر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد سلیم مغل اور گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عبدالستار اعوان اور سیکرٹری بار آصف محمود رندھاوا نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء پنے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا خواب پورا کر سکیں گے سپیئریر گروپ آف کالجز میں ان طلبا و طالبات کے لئے فیسوں میں پچاس فیصد تک ڈسکانٹ دیا جائے گا۔
گوجرانوالہ بار اور نجی کالجزکے مابین فیسوں میں رعایت پر ایم اویوطے پاگیا
Jan 29, 2022