حکومت تمام سکولز،کالجز کیلئے یکساں نظام واضح کرے:احسان گورائیہ

Jan 29, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دوہرے تعلیمی نظام کی وجہ سے سرکاری تعلیمی نظام مختلف مسائل کا شکار ہیں حکومت تمام تعلیمی اداروں کیلئے یکساں نظام واضح کرے،احسان گورائیہ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز یکم جنوری سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کررہے ہیں جبکہ سرکاری سکولز کو یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کا پابند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نئے داخلہ کا ہدف پورا کرنا ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ والدین اپنے بچوں کو فارغ گھروں میں بیٹھانے کی بجائے پرائیویٹ اداروں کا رخ کرتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ صوبہ بھر میں ایک ہی وقت نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جائے تاکہ سرکاری سکولز کی داخلہ مہم کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کا خاتمہ ہو سکے ۔

مزیدخبریں