گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما، ٹکٹ ہولڈر پی پی 56 سابق ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے فعال کردار ادا کریں گے، پی ٹی آئی کے مقامی راہنما ملک بشارت، شہزاد احمد بھی موجود تھے۔ چوہدری محمد طارق گجر نے کہا کہ فواد چوہدری وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ٹیم کے اہم ترین پلیئر ہیں جو ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، اس اہم ترین عہدہ کے لیے انکا انتخاب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مردم شناسی کا ثبوت ہے، فواد چوہدری کومرکزی سطح پر اہم ترین عہدہ پر فائز کرنے سے پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بلند ہوگا۔ چوہدری محمد طارق گجر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دورہ گوجرانولہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔