ویکسی نیشن سینٹرز پر بوسٹر ڈوز لگانے کی سہولت موجود ہے: ڈاکٹر مقصود ظفر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل بھر کے کرونا ویکسینیشن سینٹرز پر بوسٹر ڈوز لگانے کی سہولت موجود ہے جن شہریوں نے چھ قبل دوسری ڈوز لگوائی تھی وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں حکومتی ہدایات کے عین مطابق کرونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ساڑھے پانچ لاکھ کی آبادی میں سے تین لاکھ پچھتر ہزار افراد کو کورونا ویکسینیشن کی پہلی ڈوز جبکہ تین لاکھ پندرہ ہزار افراد کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی۔

ای پیپر دی نیشن