نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تھانیدار اور اس کے باپ کا شارع عام پر قبضہ، اہلیان علاقہ سراپا اجتجاج، ضلعی انتظامیہ کی پراسرار خاموشی، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈیرہ شاہ جمال کے رہائشی بااثر شخص محمد بشیر ولد محمد شفیع اور اس کے تھانیدار بیٹے ذیشان مزمل نے محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈ میں موجود شارع عام سے پہلے سولنگ اکھاڑی بعد ازاں سرکاری راستے کو عدالتی احکامات کے باوجود بند کر کے اس پر بھٹہ خشت بنا لیا ہے جس کے خلاف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو بھی درخواست دی گئی ہے مگر انتظامیہ، محکمہ مال اور متعلقہ سرکاری محکمے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ سے ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کرنے اور سرکاری راستہ واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ۔
نوشہرہ ورکاں:تھانیدار اور اس کے باپ کا شارع عام پر قبضہ
Jan 29, 2022