پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا : عاصم مظہر 

جھبراں (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا مگر افسوس سات دھائیاں گزر جانے کے باوجود ملک تو دور کی بات اسلام آباد میں بھی اسلام نافذ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ہم دن بدن تنزلی ، غلامی، محکومی کا شکار ہو کر رہ گئے اور طرح طرح کے مسائل درپیش ہیں ، غیر ملکی قرضوں سے نجات قومی معیشت کی بحالی اور سود کے خاتمہ کیلئے ہمیں نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کی عملی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اسی میں ہمارے تمام اجتماعی و انفرادی مسائل کا حل موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...