حکومت کو اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں :افضال حیدر

Jan 29, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کا دامن صاف ہے تو انہیں گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ خود کواحتساب کیلئے پیش کریں، حکومت کو اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں نہ وزیر اعظم عمران خان ایسے کسی عمل سے گھبرانے والے ہیں وہ اپوزیشن کا ہر میدان میں مقابلہ کرنے کی پوری قوت اور صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت کو لانگ مارچ کی دھمکی دیکر بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، اپنے ایک بیان میں میاں افضال حیدر نے کہا کہ (ن) لیگ کے قائدین نے ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کئے جو لیگی لیڈر احتساب کا سامنا کررہے ہیں انکی تحقیقات کے نتائج جلد قوم کے سامنے آجائیں گے، ان کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انتظار فقط اداروں کی طرف سے جاری تحقیقاتی عمل کے مکمل ہونے اور جامع رپورٹس کے اجراء کا ہے۔ اپوزیشن کی منفی سیاست سے قوم آگاہ ہے اور انہیں مسترد کرچکی ہے۔

مزیدخبریں