گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دور حاضر میں معاشی بدحالی ،قدرتی آفات اور موذی امراض ہمارے عمال کا نتیجہ ہیں، آج بھی مسلمان غفلت سے باہر نکل کر قرآن وحدیث پر عمل شروع کردیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکتاہے،ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفیٰ ججہ نے جامعہ مسجد محمدی اہلحدیث جی ٹی روڈ میں نمازہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے کاروباری حضرات رزق میں برکت اور اپنے کاروبار کے اضافہ کیلئے اپنی فیکٹریوں اور دوکانوں میں صرف لوح قرآنی لگا کر سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے رزق میں برکت و اضافہ فرمائے گا ،یادرکھیں جب تک یہ لوگ ضرویات زندگی کی تمام چیزوں میں ملاوٹ،کم تولنا،اپنا مال جھوٹ بھول کرفروخت کرنا بند نہیں کرتے خیروبرکت ان کے قریب بھی نہیں آئے گی۔