عمران خان نے اصلاحات سے یکساں قانون کا وعدہ پورا کر دیا : صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے فوجداری قوانین اور نظام انصاف میں اصلاحات کے ذریعے یکساں قانون کا وعدہ پورا کر دیا کیونکہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور ماضی میں طاقتور اور کمزور کے لئے الگ الگ قانونی معیار رہا جس کی وجہ سے امیر قانون سے بالادست جبکہ غریب ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتا رہا ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر شہریوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار قانون کی حکمرانی کے لئے عملی اقدامات کئے جنکا مقصد عام آدمی کو بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی ہے اب یہ قانونی اداروں کا فرض ہے کہ وہ فوری انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور قانون کی بالادستی کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...