ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب کی سیالکوٹ میں کھلی کچہری،16 شکایات کا  ازالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب سیکرٹریٹ گوجرانوالہ ڈویژن شاہد لطیف خان نے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی اور مختلف وفاقی محکموں کے خلاف 18 عوامی شکایات سنیں اور16 شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کردیاگیا جبکہ دیگر2 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کردیاگیا اس موقع پر موجود شکایت کنند گان نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...