سنٹر آف ایکسی لینس حافظ آباد کوالٹی ایجوکیشن فراہم کررہاہے: ارم شیرازی

Jan 29, 2022

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)چیئر مین چودھری امتیاز احمد تاج اور ملک ہمایوں شہزاد کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب اور انجمن تاجران کے وفد نے گورنمنٹ سنٹر آف ایکسی لینس کا دورہ کیا۔ جہاں پرنسپل سیدہ ارم شیرازی نے انہیں سکول میں درس و تدریس اور دیگر انٹطامات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔پرنسپل نے وفد کو بتایا کہ گورنمنٹ سنٹر آف ایکسی لینس حافظ آباد کا سب سے بہترین اوربچوں کوکوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جہاں تمام نصاب انگلش میڈم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام کلاسز کے لیے الگ الگ سائنس لیب اور کمپیوٹر لیب بھی موجود ہے ۔ہر کلاس میں روازنہ کی بنیاد پر قرآن پاک کی تعلیم کا خصوصی پریڈ بھی رکھا گیا ہے، جس میں بچیوں کو قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم دی  جا رہی ہے ۔سکول کی طالبات جہاں نصابی سر گرمیوں میں ریکارڈ ہولڈرز ہیں،تووہیں ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھی بھر پور حصہ لیتی ہیں ۔اس موقع پر وفد نے سکول پرنسپل اور اساتذہ کی علمی و ادبی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرز کے سکول کی حافظ آباد میں بہت ضرورت تھی جہاں طالبات کو تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی علم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ 

مزیدخبریں