کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان ملک وقوم کا فخر ہیں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج اور قوم ایک پیج پر ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اِن بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے جو استحکام پیدا ہوا ہے اس کا سہرا ہماری مسلح افواج کے سر ہے۔ اس سلسلے میں خاص طور پر پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جس کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ارضِ وطن کی حفاظت کا فریضہ ادا کیا۔ پاک فوج نے نہ صرف ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کا سامنا کیا بلکہ ملک کے باہر موجود ایسے عناصر کی ریشہ دوانیوں کا بھی مقابلہ کیا جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے در پے تھے۔
دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے فوج اور قوم ایک پیج پر ہے: کاشف شہزاد
Jan 29, 2022