گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں دہشت گردوں کی کارروائی بزدلانہ حرکت ہے شہدا ء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ملکی سلامتی کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں کا تسلسل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کئے گئے افوا ج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز نے بہادری اور جرات کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا موجودہ حکومت میں دہشت گردی کی نئی لہر نے قوم کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپو زیشن پر ساری تو جہ مرکوز رکھنے کی بجائے ملکی سلامتی کے امور پر بھی دھیان دے۔