سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی ناقص کارکردگی

 مکرمی ! میں اس مراسلے کے ذریعے سوئی گیس حکام اور وفاقی محتسب کی توجہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی ناقص کارکردگی کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں جو ایک ہفتہ قبل گیس کی بندش کے بارے میں بار بار شکایت درج کروانے کے باوجود کوئی ایکشن نہ لے سکی ۔کمپنی کے ٹال نمبر 1199 پر جب بھی شکایت لکھوائی گئی یہی جواب ملا کہ چوبیس گھنٹے میں کمپنی کا ملازم آپ سے رابطہ کرے گا ۔لیکن ایک ہفتہ گزر گیا کمپنی کے چوبیس گھنٹے نہیں پورے نہیں ہوئے ۔یہ صورت حال کمپنی کی کارکردگی کے حوالے سے بہت شرم ناک ہے ۔میری آپ کے موقر اخبار کے توسط سے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر سے استدعا ہے کہ وہ اپنے کمپلینٹ سیکشن کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور متعلقہ اہل کاروں کی گوشمالی کریں جو کمپنی کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ۔اورصارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے۔  (شیخ پرویز ایوب ، سمن آباد لاہور )

ای پیپر دی نیشن