ہائیکورٹ نے سرگودھا کارپوریشن کو300 دوکانوں کی نیلامی سے روک دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا میٹروپولیٹن کارپوریشن کو300 سے زائد دکانوں کی نیلامی سے روک دیا، عدالت نے ضلعی انتظامیہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاید کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اشرف کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دیئے، درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیاکہ سرگردھا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 300 دوکانیں کرایہ داروں سے خالی کرائی جارہی ہیں، دوکانیں خالی کرانے سے قبل نوٹس بھی نہیں دیا، دوکانیں خالی کرائے بغیر نیلامی کااشتہار جاری کر دیا گیا، پہلے سے موجود کرایہ داروں کوحق کرایہ داری سے محروم کرنا غیرقانونی ہے، استدعاہے کہ عدالت نیلامی کاعمل روکتے ہوئے موجودہ کرایہ داروں کوہی کرائے کاحقدار قراردے۔
دوکانیں نیلامی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...