لاہور(لیڈی رپورٹر )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کے طلبا کی پراجیکٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے نمائش کا افتتاح کیا۔ شعبہ فائن آرٹس کے چیئرپرسن عرفان اللہ بابر بھی موجود تھے۔ طلباء نے مختلف برانڈز اور سماجی موضوعات پر بنائی گئی اشتہاری مہمات نمائش کیلئے پیش کیںجن میں فیس ماسک،فیکا لسی والا،پاک ٹی ہاؤس اورلکی ایرانی سرکس شامل ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے پراجیکٹ کے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور طلباء سے ان کے پراجیکٹس کی جمالیات اور دائرہ کار پر تبادلہ کیا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس طلبا کی پراجیکٹ نمائش
Jan 29, 2022