کیچ واقعہ پر قوم افسردہ‘ دہشتگرد حوصلہ پست نہیں کر سکتے: قمر الزماںبابر 

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیس گروپ قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ دہشت گرد بہادر قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ کیچ واقعہ میں 10 جوانوں کی شہادت پر قوم افسردہ ہے مگر شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ شہداء نے اپنے لہوسے مادر وطن کی حفاظت کی ہے۔ قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے۔ امن کیلئے پک فوج پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔ مٹھی بھر دہشت گردوں کو امن تباہ نہیں کرینگے۔ پاکستان کے دشمن دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن