حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا دور خلافت اسلامی فلاحی مملکت کا مکمل نمونہ :علامہ محمدادریس

Jan 29, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے گزشتہ روز کہا کہ خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کا دور خلافت اسلامی، فلاحی مملکت کا ایک مکمل نمونہ ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا عہد اسلامی تعلیمات کا عملی مظہر اور اسلامی تعلیمات کا زریںدور تھا۔ خلیفہ اول نے جس تدبر، حکمت اور عزم و استقامت سے فتنوں کا قلع قمع کیا انسانی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ حضرت ابوبکر صدیق کی سیرت و کردار امت کیلئے روشنی اور رہنمائی کا مظہر ہے۔ خلیفہ اول کا دور خلافت بے مثال اصلاحات سے عبارت ہے۔ سادہ طرز زندگی، اعلیٰ اخلاق، ظلم و جبر کا خاتمہ آپ رضی اللہ عنہ کے کارناموں میں شامل ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ کے عہد کی فتوحات کامیابیاں و کامرانیاں ایسے عنوانات سے عبارت ہیں جس پر اسلام کی تاریخ کو فخر ہے۔ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا ادریس نے مزید کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے بیت المال قائم کر کے معذوروں اور مستحقین کے سر پر دست شفقت رکھا۔

مزیدخبریں