ٹرانسپرنسی رپورٹ حکومتی کار کردگی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا :خالد جوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ نے حکومت کی کار کردگی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔ عمران نیازی کی قیادت میں کرپشن رشوت خوری اور منی لانڈرنگ تاریخ رقم کر دی۔ رپورٹ آنے پر عمران نیازی سمیت حکومتی وزیر مشیر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔ ٹرانسپرنسی رپورٹ پر پرداہ ڈالنے کیلئے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کا شوشہ چھوڑ دیا ۔  ٹرانسپرنسی رپورٹ چارج شیٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن