سرغنہ سمیت 2چور گینگ گرفتار‘16موٹرسائیکل ‘ماسٹر چابیاں برآمد

Jan 29, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)اینٹی وہیکل لفٹنگ سکواڈ سول لائنز نے وہیکل چور گینگ کے سرغنہ جمیل عرف جیلا، فیض رسول اور رضوان کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 16موٹر سائیکلیں اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان گھروں اور پارکنگ سٹینڈز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر چابیوں کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے دوران تفتیش ملزمان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ملزمان عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے۔غازی آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم حمزہ اور عبداللہ کو گرفتار کر کے 2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ 

مزیدخبریں