لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باوجود نیوزی لینڈ میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال شیڈول کے مطابق ہو گا۔ میگا ایونٹ چار مارچ سے نیوزی لینڈ کے چھ مقامات پر کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کی چیف ایگزیکٹو افسر اینڈریا نیلسن نے کہا کہ ایونٹ میں پینتیس دن باقی ہیں ۔ ایک سال سے حکمت عملی تیار کررہے ہیں ‘پلان کے مطابق سب کچھ درست سمت جارہا ہے ۔ جو اقدامات کئے ہیں مختلف ماحول ملے گا۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ چھ شہروں مائونٹ مینگنوئی ‘ڈونیڈن‘ولنگٹن ‘آک لینڈ ‘ہملٹن اور کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا اور اکتیس میچ ہونگے ۔ موجودہ صورتحال میں ڈومیسٹک کرکٹ خالی سٹیڈیم میں ہورہی ہے تاہم ویمنز ورلڈ کپ کیلئے شائقین کے داخلے کیلئے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔