ملت ٹریکٹر جونیئرٹینس ‘بلال ‘احتشام ‘ہمایوں ‘حسنین ‘فرمان ‘حیدر کی کامیابی 

Jan 29, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملت ٹریکٹر جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح لاہور میں ہوا۔ملت ٹریکٹرز کے منیجر ایڈمن عمران ایوب نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رشید ملک، ٹینس پلیئرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔انڈر 18 پہلے راونڈ کے میچز میں بلال عاصم، احتشام ہمایوں، حسنین علی، فرمان شکیل اور حیدر علی رضوان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔انڈرسٹینڈنگ کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں احتشام ہمایوں، شاہزیب زاہد، حسنین علی رضوان کامیاب قرار پائے۔ انڈر 14 کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں میں کامیاب کھلاڑیوں میں احتشام ہمایوں, امیر مزاری اور حسنین علی رضوان شامل تھے۔

مزیدخبریں