لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہانیہ منہاس پہلی کم عمر پاکستانی ٹینس چیمپئن ہیں جو ایشین ٹینس سپورٹس کی ٹاپ 3رینکنگ میں شامل ہوگئی ہیں۔ تاجکستان میں ہانیہ نے بغیر کوئی سیٹ ہارے 2ٹورنامنٹ جیتے اور پاکستان میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی۔ تاجکستان ٹورنامنٹ میں وہ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ صرف 6ماہ میں 8سونے کے، 1چاندی اور 1کانسی کے تمغے جیتے۔ ہانیہ کو ان کے کیئریئر میں بلقیس اور عبدالرزاق داؤد بارڈفاؤنڈیشن کا تعاون حاصل ہے۔BARDبارڈفاؤنڈیشن کی بورڈ ممبر مہرین داؤد نے ہانیہ منہاس کی بی اے آر ڈی فاؤنڈیشن سے وابستگی پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہانیہ کی فتوحات پر خوش ہیں۔ وہ اپنا خواب پورا کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کریں اور مزید فتوحات حاصل کرکے عالمی چیمپئن بنیں۔