کراچی ( سٹی نیوز )پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ غرباء ومساکین کی مدد اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے،اللہ ایسے لوگوں سے خوش ہوتاہے جو اس کے بندوں کی مددکرتے ہیں ،پاک امن ویلفیئر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ کرداراداکرتارہے گا۔یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر پاک امن سیکریٹریٹ پر غریبوں،مسکینوں اور دیگر مستحقین میں امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک امن ویلفیئر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، علاقے میں بائیس سالوں سے دکھی انسانیت کی بلاامتیاز وبلاتفریق خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں غربت کی شرح حدسے زیادہ بڑھ چکی ہے ایک عام خاندان کا موجودہ آمدن میں گزارا انتہائی مشکل ہوچکاہے، حکومت کو چاہئے کہ اس جانب توجہ دے اور مہنگائی کی شرح کو کم سے کم کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے۔اس موقع پر سید امتیازحسین شاہ بخاری، زبیر احمد، عبید الرحمان، سید معراج احمد،راشدعلی، سردارنوردین باریجہ، عبدالشکور باریجہ، ملک عبدالرحمان ،گلزاراحمد باریجہ، حذیفہ احمد،فرحان خان ودیگر بھی موجودتھے۔
سعید بیگ
غرباء ومساکین کی مدد اللہ کی رضا کا ذریعہ،سعید بیگ
Jan 29, 2022