کراچی ( سٹی نیوز ) متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان اور علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے تحت یوم سیدناصدیق اکبرؓ منایاگیا، اس سلسلے میں مختلف مقامات پر حضرت ابوبکر صدیقؓ کی یاد میں کانفرنسز ،سیمینارز،محافل اور اجتماعات کا انعقاد کیاجن میں خلیفہء بلافصل حضرت سیدناصدیق اکبر ؓ کے مناقب وفضائل بیان کرتے ہوئے فی زمانہ اسلامی ممالک میں نظام خلافت راشدہ کے قیام کی ضرورت پر زوردیاگیا۔متحدہ ختم نبوت فورم کی جانب سے ہیومن ہیلپ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ایچ ایچ اسلامک اسکول گلشن سرجانی میں علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی کے زیرصدارت منعقدہ شان سید ناصدیق اکبر ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ خلیل احمدنورانی،صاحبزادہ غلام صدیق ہادیہ نقشبندی، پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ، متحدہ ختم نبوت فورم پاکستاان کے بانی سیکریٹری جنرل فقیر ملک محمدشکیل قاسمی،میزبان علامہ مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی ودیگر نے کہاکہ عوام کے دکھوں اور مشکلات وپریشانیوں کا مداوا صرف اور صرف نظام خلاف راشدہ میں مضمر ہے، بانیء خلافت راشدہ حضرت سیدناصدیق اکبر ؓ نے مدینے میں حقیقی اسلامی ریاست قائم کرکے دنیامیں بہترین طرزحکمرانی کی مثال قائم کی،آپؓ کے بنائے ہوئے اصول آج بھی جاری وساری ہیں جن سے مختلف ممالک مستفید ہورہے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے حکمران غیروں کی طرز پر حکمرانی کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں ،حقیقت یہی ہے کہ نام نہاد مسلم حکمران امت مسلمہ کی ترجمانی میں مکمل طورپر ناکامم ہوچکے ہیں۔ مہمان خصوصی علامہ قاری خلیل احمدنورانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کا مقدر صرف اور صرف نظام مصطفیٰ ﷺ کا نفاذ ہے اور اسلامیان پاکستان اس ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ قائم کرکے دم لیں گے۔کانفرنس میں ممتازعالم دین علامہ عارف اویسی، علامہ قاری کلیم اللہ نقشبندی، علامہ صدیق قادری، محمدخالد ہادیہ ودیگر شخصیات نے بھی شرکت کی، جبکہ معروف ثناء خواں محمدفیضان قادری نے ہدیہء نعت ومنقبت پیش کیا۔
پیر احمدعمران
عوام کے دکھوں کا مداوا نظام خلافت راشدہ میں ہے، شان صدیق اکبرؓ کانفرنس
Jan 29, 2022