ممتاز صحافی، ادیب، سفرنامہ نگار، فلم سازاور  ہدایت کارعلی سفیان آفاقی کی7ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی) ممتاز صحافی، ادیب، سفرنامہ نگار، فلم ساز اور ہدایت کارعلی سفیان آفاقی کی7ویں برسی ان کے مداحوں نے عقیدت و احترام کیساتھ منائی اور ان کی خدمات کو سراہا۔علی سفیان آفاقی22 اگست 1933ء کو متحدہ ہندوستان کی ریاست بھوپال میں پیدا ہوئے اور27 جنوری 2015ء کولاہور میں وفات پائی،صحافت کا آغاز1951ء میںجماعت اسلامی کے ترجمان روزنامہ ’’تسنیم‘‘ لاہور سے کیا۔ہفت روزہ ’’چٹان‘‘، روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ 1953، روزنامہ ’’آفاق‘‘ ، روزنامہ ’’زمیندار‘‘  سے وابستہ رہے۔آفاق، نوائے وقت، امروز، احسان وغیرہ میں ’’دام خیال‘‘ اور ’’دریچے‘‘ کے عنوان سے کالم نویسی کی، ’سیّارہ‘‘ ڈائجسٹ،  ہفت روزہ ’’فیملی‘‘ میگزین لاہور کے ایڈیٹر رہے متعدد فلموں کی کہانیاں، مکالمے اور منظرنامے لکھے۔ 1958میں مارشل لا کے نفاذ کے بعد صحافت سے قطع تعلق کرنے کے بعد کل وقتی طور پر فلمی صنعت  سے وابستگی اختیار کی۔ 
فلم ساز

ای پیپر دی نیشن