کراچی (سٹی نیوز) مرکزی مجلس عاملہ و اراکین مجلس عاملہ محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا قطعی کوئی حق نہیں ہے ایم کیو ایس سی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مقبوضہ وادی سمیت بھارت میں مسلمانوں و دیگر اقلیتوں پر مودی سرکار کے مظالم کے خلاف بھرپور
آواز اٹھانے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتی ہے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری کو یہ باور کراتے ہیں کہ بھارت میں بلکل بھی جمہوریت نہیں، بھارت نے محض جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ مظلوم کشمیریوں کو ان کے بنیادی و جمہوری حقوق دلانے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے۔