غیر مقامی افراد کا شہرقائد پر  تسلط  قبول نہیں، شاہد فراز

کراچی (سٹی نیوز)  مہاجر قو می موومنٹ (پاکستان)کے وائس چیئر مین شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر بفرزون سے آئے مہاجر اکا برین کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ کے شہرعلاقوں میں ہونے والی بدامنی اور مہاجر نوجوانوں کی یکے بعد دیگرے کی شہادت اور مہاجر ماں،بہنوں پر تشدد اوربدسلوکی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔شاہد فراز نے کہا کہ ٹنڈوالہیارمیں مہاجر نوجوان کی شہادت اور گزشتہ روز گورنر ہاوس مظاہر ے میں ایک اور مہاجر نوجوان کی شہادت شہر ی سندھ کے حالات کو بدامنی کی جانب دھکیلنے کی منظم سازش لگتی ہے جس پرحکو مت کی سنجیدگی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں قیام امن کیلئے ضروری ہے وہاں کے وسائل و اختیارات پر مقامی افراد کو تعینات کیا جائے ناکہ غیر مقامی لوگوں کو مسلط کرکے مقامی لوگوں کو مایوسی اور محرومیوں کا شکار بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے اقتدار کے ایوانوں اور طاقت کے زور پر شہر قائد کے وسائل و اختیارات پر غیر مقامی افراد کو مسلط کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مہاجر قوم منقسم ہے جو کہ دھوکے سے زیادہ کچھ نہیں آج بھی منصفانہ انتخابات اورمیرٹ کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم کی جائے تو اس شہر کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ آفاق احمدکی کاوشوں اور مہاجر نظریے سے پختگی کا نتیجہ ہے کہ آج مہاجر قوم ایک بار پھر مہاجر پرچم تلے متحد ہونا شروع ہوگئی ہے اور مہاجرقوم ایک بار پھر 1986والی قوت بن کر نہ صرف ابھری ہے بلکہ مخالفین پر ثابت کردیا ہے کہ مہاجر قوم پر عزم اور باحوصلہ ہے جسے طاقت یا اختیارات کے بل پر جھکایا نہیں جاسکتا۔
 شاہد فراز

ای پیپر دی نیشن