نواب شاہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرہ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے 27 فروری کے مارچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازشیں کر رہی ہے ،ایم کیوایم سندھ میں لسانیت کا زہر پھیلانے اور سندھ کے اردوسندھی بولنے والے بھائیوں کے درمیان نفرتیں پھیلا کر سندھ کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی جو کوشش کررہی ہے یہ سب کچھ تحریک انصاف کے ایماء پر کررہی ہے، پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں بیٹھے مسخروں کی سازشوں کو ناکام بنادے گی،انہوں نے کہا کہ پرامن فضا ء کو خراب کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ بل کے نام پر تشدد کیا جارہا ہے ،اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں انہوں نے لسانیت کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ ،ایم کیو ایم اس بل کی مخالفت کررہی ہے۔ جس میں میئرز کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں ،وہ سوئی گیس،بجلی کی لوڈ شیڈنگ،مہنگائی اورمنی بجٹ کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتی ہے ۔
ایم کیو ایم لسانیت پھیلا رہی ہے، عاجز دھامرہ
Jan 29, 2022