جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کورونا وائرس سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے : تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ان افراد میں موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔عالمی وبائی مرض کورونا جب سے دنیا میں وارد ہوا ہے، اس پر تحقیقات جاری ہیں جن کے نتائج کی بدولت اس وبا پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے ایسی ہی نئی تحقیق میں کورونا سے اموات  اور وٹامن ڈی کے درمیان تعلق ظاہر ہوا ہے۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق سائنسدانوں نے کورونا اور وٹامن ڈی کے درمیان تعلق کے حوالے سے تحقیق کی جس میں معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی کمی سے کورونا متاثرین میں موت کا امکان بڑھ جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں 20 یورپی ممالک کے حفظان صحت کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں اٹلی، سوئٹزرلینڈ، اسپین ودیگر یورپی ممالک کے عمر رسیدہ افراد کو شامل کیا گیا جن میں وٹامن ڈی کی کمی کا مشاہدہ ہوا۔ماہرین کا خیال ہے کہ جنوبی یورپ کے شہریوں میں وٹامن ڈی کی کمی وجہ ان کا دھوپ سے دور رہنا ہوسکتی ہے۔دوسری طرف اسکینڈے نیوین ممالک میں کورونا کیسز کی کم تعداد کا تعلق وٹامن ڈی اور مچھلیوں کے فیٹ کے بکثرت استعمال سے بھی ظاہر کیا گیا ہے۔اس تحقیق کے نتیجے میں وٹامن ڈی کے باعث اموات کے سدباب کیے جانے کا تعین ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ سورج کی روشنی ہے کچھ دیر کے لیے دھوپ میں بیٹھ کر انسان وٹامن ڈی کی کافی مقدار اپنے جسم میں شامل کرسکتا ہے۔

 
 


 

ای پیپر دی نیشن