مظفرگڑھ،خانپور بگا شیر (نمائندہ نواے وقت،خبر نگار) ڈاکٹر محمد فیاض سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ گھر گھر جا کر ویکسینیشن سے کورونا کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی ہوئی ہے ا نہوں نے یہ بات کورونا کے تدارک کیلئے تیسری مہم کے اجراء کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او نے بتایا کہ کورونا سے بچاؤ کی تیسری مہم جو کہ یکم فروری سے 14 فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران 5لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 2 لاکھ 27 ہزار 8 سو افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز فراہم کی جائے گی۔
کورونا سے بچاؤ کی تیسری مہم، 5لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی، 2 لاکھ 27 ہزار 8 سو کو دوسری ڈوز لگے گی: سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ
Jan 29, 2022