ملتان(سماجی رپورٹر )میپکو ایمپلائز پیغام یونین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کو عموماً اور خصوصی ڈسکوز کمپنیز چیف ایگزیکٹو آفیسر کو انتباہ کرتے ہیں کہ موجودہ پالیسی کے تحت ملازمین محنت کشوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے۔ 3روز سے احتجاجی مظاہرے کے دوران لیسکو کے ملازمین کے مطالبات منظور نہ کئے گئے۔ اب ہڑتالی مظاہرے دھرنے کی صورت اختیار کر گیا لیکن لیسکو انتظامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ ڈیلی ویجز کنڑیکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملتان پیغام یونین بھی احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ خواجہ ظہور احمد بٹ نے کہا کہ میپکو انتظامیہ قانون پر عملدرآمد نہیں کرتی اور نااہل افسران ایل آر اے 2010ء اور ایل او آر انڈسٹریل ابلتس آرڈیننس سے نابلند ہے۔
ڈیلی ویجز کنڑیکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے:میپکو پیغام یونین
Jan 29, 2022