افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی، انتونیوگوتریس

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)انتونیوگوتریس نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امدادی کارروائیاں محدود کرنیوالے ضوابط معطل کیے جائیں اور  عالمی امداد سے پبلک سیکٹر ورکرز کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان اصولوں اور شرائط کو معطل کرنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف افغانستان کی معیشت بلکہ ہماری زندگی بچانے والی کارروائیوں کو بھی محدود کرتی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردی خطرات کم کرنے کیلئے عالمی برادری،سکیورٹی کونسل کیساتھ کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن