عمران خان کے مشیروں نے انہیں بند گلی میں لے جا کر کھڑا کر دیا

Jan 29, 2022

قطب پور(نامہ نگار)بلدیاتی نظام کے خاتمہ سے گلی محلوں کے مسائل میں اضافہ ہوا حکمران جماعت نے تجاوزات سمیت سب محاذ ایک ہی بار کھول کر عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے احتساب اوپر کی بجائے نچلی سطح سے شروع کر کے بڑے مگرمچھوں کو تحفظ دیا گیا عمران خان کے مشیروں نے انہیں بند گلی میں لے جا کر کھڑا کر دیا چھوٹے دکانداروں پر مقدمات اور جرمانے ہوئے کونسی تبدیلی لائی گئی ، حکمران بخوبی جانتے ہیں کہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہے، سابق تحصیل ناظم خواجہ صلاح الدین تونسوی، سابق چیئرمینز یونین کونسلز چوہدری تصدق حسین،فاروق ہاشمی،میاں راجن سلطان،  مصباح خان ترین، میاں یونس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احتساب کے خوف سے کرپٹ مافیا نے سر جوڑ رکھے ہیں سابق ناظم منصور خان ،آصف چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر  انتقامی کاروائی کو فروغ اور عوام کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا گیا ہے آج ایک مزدور دو وقت کی روٹی کمانے کی بجائے چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کرنے کو ترجیج دے رہا ہے، اس موقع پر صغیر احمد بھٹہ امیدوار برائے جنرل کونسلر، میاں شکیل کھوکھر  ،اعجاز احمد و دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں