کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید 27افراد جاں بحق

Jan 29, 2022 | 10:55

ویب ڈیسک

اموات  29219 تک پہنچ گئیں،7963نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے  مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد ریکارڈ کی گئی،این سی او سی

مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید27 افراد جاں بحق ہوگئے،کل اموات  29219 تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7963نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 290 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 ہزار 389 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 76 ہزار 719 مریض  شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 375 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ تین ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد  تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 74 ہزار 208، سندھ میں 5 لاکھ 38 ہزار 196، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 90 ہزار 578، بلوچستان میں 34 ہزار 277، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 604، اسلام آباد میں ایک لاکھ 25 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 139، سندھ میں 7 ہزار 800، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 994 اسلام آباد میں 979، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزیدخبریں