مردان میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 19تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے

مردان میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر 19 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 19 تعلیمی اداروں کو 10روز کے لیے بند کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی مردان اور مینجمنٹ سائنسز کالج سمیت 17اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کورونا کا مزید پھیلاو روکنے کے لیے بند کیا گیا اور مردان میں اب تک 42تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن