غربت کے خاتمے، کرپشن روکنے کےلئے پاکستانی حکومت نے بہترین اقدامات اٹھائے، سینیٹر فیصل جاوید

Jan 29, 2022 | 13:49

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی تعریف ہو رہی ہے، ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے ایک بار پھر پاکستان کو زبردست پذیرائی ملی ہے، ڈیٹا کے مطابق غربت کے خاتمے، یونیورسل ہیلتھ ڈیلیوری سروسز، ماحولیاتی تحفظ، انسانی سرمائے میں بہتری اور کرپشن کو روکنے کے لیے پاکستانی حکومت نے بہترین اقدامات اٹھائے،فیصل جاوید نے لکھا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں اکانومسٹ، ورلڈ بینک اور بلومبرگ کے بعد یہ ایک اور عالمی توثیق ہے، ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے مستقبل پر مبنی پالیسیوں کے لیے زبردست پیش رفت اور کامیابیاں دکھائی ہیں۔

مزیدخبریں